سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں ہوتے وہ کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے جاری بیان میں انھوں نے اپنی ٹیم کو پیغام دیا ہے کہ وہ آخری بال تک لڑیں۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان نے جیل سے پیغام کہا ہےکہ ’مجھے ملٹری کورٹ میں ٹرائل کی دھمکیاں دینے والوں کے لیے پیغام ہے کہ جو کرنا ہے کر لو، میں اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔‘
ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ اب تک نہیں پہنچ پائے ہیں وہ بھی ڈی چوک اسلام آباد پہنچیں۔
سابق وزیرِاعظم نے الزام لگایا کہ وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پر رینجرز اور پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان پر فائرنگ اور شیلنگ کی جس کے نتیجے میں پرامن شہری ہلاک و زخمی ہوئے ہیں، محسن نقوی کو اس کا حساب دینا ہوگا۔
مظاہرین کو پر امن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مظاہرے میں شامل تمام پاکستانی متحد اور ڈٹے رہیں