google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3505 پوائنٹس گر گیا - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3505 پوائنٹس گر گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کی لہر جاری ہے، 100 انڈیکس 3900 پوائنٹس سے زائد کمی کے بعد 95 ہزار کی حد بھی برقرارنہ رہ سکا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا تاہم کچھ دیر بعد انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1739 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 99 ہزار 819 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

تاہم کاروبار کے دوران ہی مارکیٹ میں ایک دم اتار کی کیفیت دیکھی گئی اور انڈیکس گرنا شروع ہوگیا۔ جو مارکیٹ بند ہونے تک 3,505 پوائنٹس گر گیا۔ مارکیٹ 3.57 فیصد نیچے گری۔

اس طرح 100 انڈیکس 95 ہزار کی حد بھی برقرار نہ رکھ سکا اور 94,574 پر آگیا۔

واضح رہے گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 98 ہزار سے زیادہ پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ اور توقع ظاہر کی جا رہی تھی کہ انڈیکس ایک لاکھ کی حد عبور کر جائے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے