اکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کی لہر جاری ہے، 100 انڈیکس 2400 پوائنٹس سے زائد کمی کے بعد 96 ہزار کی حد بھی برقرارنہ رہ سکا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے،
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا تاہم کچھ دیر بعد انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1739 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 99 ہزار 819 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
تاہم کاروبار کے دوران ہی مارکیٹ میں ایک دم اتار کی کیفیت دیکھی گئی اور انڈیکس میں 100 انڈیکس میں 2400 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوگئی۔
اس طرح 100 انڈیکس 96 ہزار کی حد بھی برقرار نہ رکھ سکا اور 95 ہزار 600 پر آگیا۔
واضح رہے گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 98 ہزار سے زیادہ پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔