google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 آپ نے میرا دل چھو لیا.... سلمان: حنا خان - UrduLead
منگل , جنوری 14 2025

آپ نے میرا دل چھو لیا…. سلمان: حنا خان

بالی ووڈ اداکارہ حنا خان نے حال ہی میں اپنی صحت کے حوالے سے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا کہ وہ اسٹیج تھری بریسٹ کینسر سے جنگ لڑ رہی ہیں۔

حنا کو نہ صرف سوشل میڈیا پر مداحوں سے زبردست حمایت ملی بلکہ بگ باس 18 کے میزبان سلمان خان نے بھی ان کی ہمت بڑھانے کے لیے ایک خاص قدم اٹھایا، جس پر اداکارہ جذباتی ہو گئیں۔

حنا خان حال ہی میں ویک اینڈ کا وار ایپیسوڈ میں بطور مہمان نظر آئیں، جہاں سلمان خان نے شوٹنگ کے ایک مصروف دن کے بعد ان سے علیحدگی میں ملاقات کی اور ایک گھنٹے تک ان کی صحت اور علاج کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی۔

اس لمحے نے حنا کو اتنا متاثر کیا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر سلمان کے لیے ایک خاص نوٹ لکھا۔

حنا نے لکھا، “ہر ملاقات میں، میں سلمان خان سے کچھ نہ کچھ سیکھتی ہوں، لیکن اس بار یہ مختلف تھا۔ شوٹنگ کے بعد بھی، وہ تھکے ہوئے تھے مگر پھر بھی میرے لیے وقت نکالا۔

انہوں نے نہ صرف میری کہانی سنی بلکہ اپنی ذاتی تجربات اور حوصلہ افزائی کے الفاظ شیئر کیے۔ انہوں نے مجھے یقین دلایا کہ میں بالکل ٹھیک ہو جاؤں گی۔”


حنا خان نے سلمان کے جذبے کو سراہتے ہوئے مزید کہا، “بات یہ ہے کہ انہیں یہ سب کچھ کرنے کی ضرورت نہیں تھی، لیکن پھر بھی انہوں نے کیا۔ وہ جتنے مصروف ہوتے ہیں، اس کے باوجود انہوں نے میرے لیے وقت نکالا۔ یہ صرف سپورٹ نہیں، بلکہ ایک سبق تھا۔”

یاد رہے کہ حنا خان بگ باس کی سب سے مقبول کنٹسٹنٹس میں سے ایک ہیں، جنہیں شو میں اکثر مدعو کیا جاتا ہے۔ اپنے شاندار اسٹریٹیجیز اور مضبوط شخصیت کی وجہ سے انہیں “شیر خان” اور “شیرنی” جیسے لقب بھی دیے گئے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا۔ ایوی ایشن کو دفاع …