شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم کا کہنا ہے کہ وہ دھوم دھڑکے والی شادی نہیں کرے گی۔
اداکارہ درفشاں سلیم سے اپنی شادی کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شادی سادگی اور پبلک میں اعلان کرکے کروں گی جب بھی کروں گی۔
اداکارہ نے کہا کہ میں تو چاہوں گی کہ میرے جاننے والی شادی میں شریک ہوں لیکن میری امی یہ نہیں ہونے دیں گی وہ تو یہ چاہیں گی کہ ان کا ہر جان پہچان والا شادی میں شرکت کرے۔
معروف اداکارہ نے کہا کہ میں یہ چاہتی ہوں کہ شادی جب بھی ہو اچھے خاندان و انسان اور جگہ بھی اچھی ہو اور سب اچھے سے ہو جائے۔