google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 دیدار اور عبدالرزاق کی منگنی کیوں ٹوٹی؟   - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

دیدار اور عبدالرزاق کی منگنی کیوں ٹوٹی؟  

اسٹیج اداکارہ اور سابقہ رقاصہ دیدار نے سابق قومی کرکٹر عبدالرزاق کے ساتھ شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔ 

حالیہ انٹرویو میں دیدار نے انکشاف کیا کہ عبدالرزاق نے انہیں شادی کی پیشکش کی تھی لیکن اس کے ساتھ ایک شرط بھی رکھی تھی۔

دیدار نے بتایا کہ ان کی اور عبدالرزاق کی منگنی ہوئی تھی، لیکن اختلافات کی وجہ سے یہ رشتہ شادی تک نہیں پہنچ سکا۔

انہوں نے کہا، “میں عبدالرزاق کی آج بھی عزت کرتی ہوں، لیکن معاملات ہمارے مطابق نہیں بن سکے”۔

اس سے قبل عبدالرزاق نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ دیدار ان کا پہلا پیار تھیں اور ان کے ساتھ شادی کا ارادہ تھا۔

تاہم انہوں نے اداکارہ کو شرط دی تھی کہ وہ شوبز اور رقص سرور چھوڑ دیں۔ 

عبدالرزاق کے مطابق ان کے گھر والے اس رشتے کے خلاف تھے اور دیدار کے انکار کے بعد یہ بات ختم ہوگئی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …