google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 فائر وال سے غیر قانونی وی پی این کی بندش - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

فائر وال سے غیر قانونی وی پی این کی بندش

یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کا باقاعدہ آغاز ہو گا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فائر وال کے ذریعے غیر قانونی وی پی اینز کی بندش کے دوسرے ٹرائل کا آغاز کردیا۔

 دو روزہ ٹرائل کے دوران غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کو  بند کرنے کی مشق کی جائے گی، جبکہ یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کا باقاعدہ آغاز ہو گا۔

ذرائع پی ٹی اے کے مطابق وی پی این کی بندش کا یہ ٹرائل 2 روز تک جاری رہے گا، ٹرائل کے دوران غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کی مشق کی جائے گی۔

 خیال رہے کہ پی ٹی اے نے وی پی اینز کی رجسٹریشن کیلئے 30 نومبر کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے، یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کا آغاز کیا جائے گا، اب تک 25 ہزار سے زائد وی پی اینز رجسٹرڈ کیے جاچکے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی بندش کا پہلا ٹرائل کچھ روز قبل کیا گیا تھا۔

وی پی این سے آپ کو پبلک نیٹ ورکس استعمال کرتے ہوئے ایک محفوظ نیٹ ورک کنکشن قائم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

وی پی این سے آپ کا انٹرنیٹ ٹریفک انکرپٹ ہو جاتا ہے اور آپ کی آن لائن شناخت چھپ جاتی ہے۔

آسان الفاظ میں وی پی این استعمال کرنے پر تھرڈ پارٹیز کے لیے آپ کی آن لائن سرگرمیوں کو ٹریک کرنا یا ڈیٹا چرانا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

رواں مالی سال منی بجٹ نہیں لارہے: چیئرمین ایف بی آر

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ …