google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل سروس مکمل بحال - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل سروس مکمل بحال

اسلام آباد میں چند مقامات پر موبائل فون ڈیٹا سروس بند ہے

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل سروس مکمل طور پر بحال ہے۔

اسلام آباد میں چند مقامات پر موبائل فون ڈیٹا سروس بند ہے جبکہ موبائل فون ڈیٹا سروس راولپنڈی میں مکمل طور پر بحال ہے۔ 

اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر متاثر ہے جبکہ راولپنڈی میں مکمل طور پر بحال ہے۔ 

لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں کے اطراف موبائل سروس جزوی معطل ہے، کچھ علاقوں میں موبائل فون پر ڈیٹا سروس متاثر ہے، جس کی وجہ سے واٹس ایپ سروس بھی متاثر ہے۔

شہریوں کو کراچی کے بعض علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہے۔ 

شہر میں موبائل فون پر انٹرنیٹ کی سروس انتہائی سست ہے، موبائل فون انٹرنیٹ پر شہریوں کو ویڈیو اور آڈیو پیغام رسائی میں مشکلات ہیں۔ 

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …