google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے چھپے ہوئے 300 کارکن گرفتار، اسلحہ بھی برآمد - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے چھپے ہوئے 300 کارکن گرفتار، اسلحہ بھی برآمد

24 نومبر کے احتجاج سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری ہیں۔

گزشتہ شب اسلام آباد پولیس کی 27 ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے پی ٹی آئی کے 300 کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار کارکنان میں مرد اور خواتین شامل ہیں جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

گرفتار ملزمان سے اسلحہ کی برآمدگی پی ٹی آئی کے 24 نومبر احتجاج کے دوران شر انگیزی کا عندیہ دیتی ہے،

ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق کارکنان کو گرفتاری کے بعد مختلف تھانوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے، قانون کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …