google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

ہائیکورٹ کا 27 دسمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، عدالت عظمیٰ سے استدعا

الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) نے کوہاٹ کے ریٹرننگ افسر کی معطلی کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

جمعرات کے روز الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں کوہاٹ کے ریٹرننگ افسر کی معطلی کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیصلے کے بعد سے حلقہ بغیر ریٹرننگ افسر کے ہے اور انتخابی عمل میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

ای سی پی نے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کا 27 دسمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

الیکشن کمیشن کی درخواست میں پشاور ہائیکورٹ میں درخواست گزاروں کو فریق بنایا گیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

حکومت و اپوزیشن میں آج مذاکرات

حکمران اتحاد اور اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی میں مذاکرات کا بریک تھرو آج ہونے …