google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 کنزہ ہاشمی اور زاویار کی بڑھتی قربتیں، افواہوں نے زور پکڑ لیا - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

کنزہ ہاشمی اور زاویار کی بڑھتی قربتیں، افواہوں نے زور پکڑ لیا

پاکستانی اداکارہ کنزہ ہاشمی نے ساتھی اداکار زاویار نعمان کی سالگرہ کے موقع پرایک ویڈیو شیئر کردی۔ خاص یادوں پر مشتمل اس ویڈیو نےدونوں کے درمیان بڑھتی ہوئی قربتوں کا اشارہ دے دیا۔

کنزہ ہاشمی نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس کا مقصد زاویار نعمان کو سالگرہ کی مبارکباد دینا تھا۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں دونوں آؤٹ فٹ چیک کرتے اور ایک دوسرے کے ساتھ ڈرامے کے سیٹ پر ہنسی مذا ق کرتے نظر آئے جبکہ ایک ویڈیو کلپ میں زاویار کے لائے گئے پٹاخے ایک دوسرے کے سر اور پیروں پر پھاڑرہے ہیں۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اپنی دلکش اداؤں کے سبب پہچانی جانے والی خوبرو اداکارہ کنزہ ہاشمی متعدد مقبول ترین ڈراموں میں اداکاریکے جوہر دکھا چکی ہیں کام کرچکی ہیں۔ جن میں ’عشق تماشہ‘، ’گل و گلزار‘ اور ’روپوش‘ شامل ہیں۔

جبکہ ڈراما ’ قصہ مہربانو کا’ ، ’مجھے پیار ہوا تھا‘ اور ’وہم‘ جیسے ڈراموں کے اداکار زاویار نعمان اعجاز کے صاحبزادے ہیں۔ انہوں نے کنزہ ہاشمی کے ساتھ ڈراما ’وہم‘ میں کام کیا اور رواں سال ’ہم دونوں‘ میں ایک ساتھ نظر آرہے ہیں۔

کنزہ ہاشمی میں حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایہ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس کا مقصد زاویار نعمان کو سالگرہ کی مبارکباد دینا تھا۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں دونوں آؤٹ فٹ چیک کرتے اور ایک دوسرے کے ساتھ ڈرامے کے سیٹ پر ہنسی مذاکرتے نظر آئے جبکہ ایک ویڈیو کلپ میں زاویار کے لائے گئے پٹاخے ایک دوسرے کے سر اور پیروں پر پھاڑتے ہوئے بھی نظر آئے۔

ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں کنزہ ہاشمی نے لکھا کہ ’کسی کیپشن کی ضرورت نہیں ہے، اسی سے پتا چل رہا ہے کہ کتنے فن لَوِنگ اور اریٹیٹنگ ہو تم، اور لوگ دیکھ سکتے ہیں کہ ہم سب تمھاری تعریف کیوں کرتے ہیں کیونکہ تم دل کے بہت اچھے ہو، ایسے ہی رہنا ہمیشہ، تم بہت اچھے انسان ہو‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’تمہاری سالگرہ ہے زاویار، تعریف کرنی ہوگی، کوئی دوسرا آپشن بچا نہیں ہے‘۔

یہ ویڈیو دونوں کی بہترین دوستی کی عکاسی کر رہی ہے اس پوسٹ پر مداح کنزہ ہاشمی اور زاویار نعمان اعجاز کےریلیشنگ شپ کو معنی خیز انداز میں دیکھ رہے ہیں اور دونوں کو مستقبل میں بھی ایک ساتھ جیون ساتھی کے طور پر دیکھنے کی خواش کا اظہار کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اپنی دلکش اداؤں کے سبب پہچانی جانے والی خوبرو اداکارہ کنزہ ہاشمی متعدد مقبول ترین ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں کام کرچکی ہیں۔ جن میں ’عشق تماشہ‘، ’گل و گلزار‘ اور ’روپوش‘ شامل ہیں۔

ڈراما ’ قصہ مہربانو کا’ ، ’مجھے پیار ہوا تھا‘ اور ’وہم‘ جیسے ڈراموں کے اداکار زاویار نعمان اعجاز کے صاحبزادے ہیں۔ انہوں نے کنزہ ہاشمی کے ساتھ ڈراما ’وہم‘ میں کام کیا اور رواں سال ’ہم دونوں‘ میں ایک ساتھ نظر آرہے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …