google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 نرگس کے شوہر نے اداکارہ کا میڈیکل بوگس قراردیدیا - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

نرگس کے شوہر نے اداکارہ کا میڈیکل بوگس قراردیدیا

اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کے مقدمے میں اداکارہ کے شوہر ماجد بشیر نے میڈیکل چیلنج کر دیا۔

لاہور کی کینٹ کچہری نے میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے کہا ہے کہ میڈیکل بورڈ مدعیہ نرگس کے زخموں کا جائزہ لے، درخواست گزار نے نرگس کے میڈیکل کو بوگس قرار دیا ہے۔

کینٹ کچہری نے کہا کہ خاتون کے وکیل کے مطابق میڈیکل قانون اور رولز کے مطابق ہوا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل لاہور کے علاقے ڈیفنس میں اداکارہ نرگس کو ان کے شوہر انسپکٹر ماجد بشیر نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس کے مطابق میاں بیوی میں پیسوں کے تنازع پر جھگڑا ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جھگڑے کے بعد اداکارہ نرگس رات کو تھانے آئی تھیں۔

پولیس نے بتایا تھا کہ نرگس کے بھائی کا الزام ہے کہ بہنوئی روزانہ اُن کی بہن پر تشدد کرتا ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ نرگس نے چند سال پہلے انسپکٹر ماجد بشیر سے شادی کی تھی۔

شادی کے بعد انہوں نے شوبز کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا تھا اور اب اداکارہ اپنا بیوٹی سیلون چلا رہی ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …