google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 UAE میں 5 ہزار 292 پاکستانی مختلف جرائم میں قید - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

UAE میں 5 ہزار 292 پاکستانی مختلف جرائم میں قید

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جیلوں میں قید پاکستانی شہریوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

پاکستانی سفارتخانے کی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں 5 ہزار 292 پاکستانی مختلف جرائم میں قید ہیں۔

مزید پتا چلا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی مختلف جیلوں میں 2 ہزار 470 پاکستانی شہری منشیات کے جرائم میں قید ہیں۔

دستاویز کے مطابق ایک ہزار 771 پاکستانی شہری مختلف جرائم میں یو اے ای کی جیلوں میں قید ہیں،

مزید انکشاف ہوا ہے کہ 704 پاکستانی چوری کے جرائم میں مختلف جیلوں میں ہیں۔

دستاویز کے مطابق 52 پاکستانی غیر قانونی طور پر یو اے ای میں داخل ہونے کے جرم میں قید ہے،

اس کے علاوہ 171 غیر قانونی طور پر رہائش پذیر، 69 رہزنی کے جرم میں قید ہیں۔

دستاویز سے پتا چلتا ہے کہ 147 پاکستانی شہری قتل جبکہ 36 دھوکا دہی، 32 کرنسی میں ردوبدل، 21 اغوا اور 53 جنسی ہراسانی کے جرم میں قید ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانیوں کے لیے یو اے ای کے ویزوں پر پابندی کی وجوہات سامنے آگئی تھیں،

متحدہ عرب امارات نے ویزوں بندش کے حوالے سے شکایات کے انبار لگا دیے تھے۔

جن میں کہا گیا تھا کہ پاکستانی شہری یو اے ای میں سیاست اور احتجاج میں ملوث ہیں اور سوشل میڈیا پر اماراتی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …