میکسیکو میں منعقد ہونے والے مس یونیورس 2024 کے فائنل مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی اداکارہ و ماڈل نور زرمینہ نے عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کی۔
رواں برس میکسیکو میں 73 واں مس یونیورس مقابلہ ہوا، جو عالمی ثقافت، حسن اور مقابلے میں حصہ لینے والوں کے جذبات اور اقدار کو بھی ظاہر کرتا ہے۔
وہیں پاکستان کی نمائندگی کرنیوالی ماڈل نور زرمینہ نے ملکی روایت کو اپناتے ہوئے عالمی سطح پر پاکستانی ثقافت کی فخر کے ساتھ نمائندگی کی ہے۔
اپنے شاندار لباس اور دلفریب موجودگی سے سامعین کو متاثر کرنے کے بعد وہ مس یونیورس مقابلے کا فائنل مقابلہ جیتنے کے لیے بے تاب ہیں۔
نور زرمینہ کون ہیں اور تعلق کہاں سے ہے؟
اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ ماڈل نور زرمینہ نے مس یونیورس مقابلے میں ٹاپ 10 فائنلسٹ میں جگہ حاصل کی۔
انہوں نے پاکستانی خاندان میں پرورش پائی اور اپنے ثقافتی ورثے کو مسلسل منایا ہے۔
بزنس اور بائیولوجی کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد نور زرمینہ ایک نئے مقصد کے ساتھ پاکستان واپس آئیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل نور زرمینہ مس یونیورس پاکستان 2024 کا ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہیں۔
انہوں نے حسن کے مقابلے میں 21 امیدواروں کو شکست دی تھی۔