google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بانی پی ٹی آئی کیخلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کے اشارے نہیں ملے: برطانیہ - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

بانی پی ٹی آئی کیخلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کے اشارے نہیں ملے: برطانیہ

برطانوی سیکریٹری خارجہ  ڈیوڈ لیمی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کے اشارے نہیں ملے۔

بانی پی ٹی آئی کےخلاف ممکنہ طور پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے سے متعلق برطانوی سیکریٹری خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔

فارن سیکریٹری ڈیوڈ لیمی نے کم جانسن ایم پی کے خط کے جواب میں برطانوی مؤقف واضح کردیا۔

کم جانسن ایم پی نے بانی پی ٹی آئی کے مشیر بین الاقوامی امور ذلفی بخاری کی درخواست پر خط لکھا تھا۔

ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ پاکستانی حکام سے بانی پی ٹی آئی پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کے اشارے نہیں ملے، حکام نے صورت حال پر نظر رکھی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی معاملات، ملک کا اندرونی مسئلہ ہے، واضح ہے بین الاقوامی ذمہ داریاں اور بنیادی آزادی کا احترام ضروری ہے، سیاسی مخالفت، آزادی اظہار رائے اور اجتماع کی آزادی جیسے مسائل پر تحفظات ہیں۔

ذلفی بخاری نے ایک ماہ قبل 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری سے عدلیہ کے نظام میں تبدیلیوں کے تناظر میں خط لکھوایا تھا، کم جانسن ایم پی کے بھیجے گئے خط پر مختلف جماعتوں کے 20 اراکین پارلیمنٹ کے دستخط تھے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …