عامی سطح پر نیوز آؤٹ لیٹس نے ایکس پر انحصار ختم کرنا شروع کر دیا ہے جو کبھی عالمی میڈیا کا پسندیدہ ذریعہ تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکس کے مالک اور منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اتحادی ایلون مسک پر اپنے پلیٹ فارم پر غلط معلومات پھیلانے کا الزام ہے۔
ایک “سخت اور انتہائی موقف اپناتے ہوئے سویڈش اخبار Dagens Nyhete ایکس پر اپنے مضامین کی اشاعت بند کرنے والا تیسرا بڑا میڈیا آؤٹ لیٹ بن گیا ہے۔
اخبار کے ایڈیٹر انچیف پیٹر وولوڈارسکی نے کہا کہ جب سے ایلون مسک نے کمپنی سنبھالی ہے، پلیٹ فارم تیزی سے ان کے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے سیاسی عزائم کے ساتھ ضم ہو گیا ہے۔
اس سے قبل برطانیہ کے درمیانی بائیں بازو کے روزنامہ دی گارڈین نے اعلان کیا تھا کہ وہ ایکس پر اپنے سرکاری ایکس اکاؤنٹس سے مزید مواد پوسٹ نہیں کرے گا جسے ادارے نے “زہریلا” کہا تھا۔