google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستان سموک فری اسٹیٹس کے لئے سویڈن کے نقش قدم پر چلے: ارادا - UrduLead
بدھ , اپریل 2 2025

پاکستان سموک فری اسٹیٹس کے لئے سویڈن کے نقش قدم پر چلے: ارادا

ارادا پاکستان (دی انیشی ایٹو آن رسک ریڈکشن اینڈ ڈیپنڈیبل آلٹرنیٹیو) نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ اسموک فری اسٹیٹس حاصل کرنے کے لئے سویڈن کے نقش قدم پر چلے جو کہ سرکاری طور پر دنیا کا پہلا اسموک فری ملک بن گیا ہے۔
حکومت کے جاری کردہ نئے سنسنی خیز انکشاف کے مطابق سرکاری طور پر تمباکو نوشی سے پاک پہلا ملک بن کرسویڈن نے تاریخ رقم کر دی ہےَ

سویڈن نے یہ تاریخی سنگ میل یورپی یونین کے ہدف سے 16 سال قبل ہی طے کر لیا ہے۔ جب کہ زیادہ تر ساتھی ممالک اس سنگ میل سے بڑے مارجن سے پیچھے رہ گئے ہیں۔

سویڈن کی پبلک ہیلتھ ایجنسی کی جانب سے جاری شدہ اعداد و شمار کے مطابق سولہ سال سے بڑے صرف چار اعشاریہ پانچ (۴۔۵) فیصد سویڈش اسموکنگ کرتے ہیں جو کہ دنیا کے مانے ہوئے پانچ فیصد بینچ مارک سے کافی کم ہے۔ پاکستان میں اسموکنگ کی شرح سویڈن کی نسبت چار گنا زیادہ ہے۔

سویڈن کی یہ غیرمعمولی کامیابی اس کی راہ نما سوچ کی عکاس ہے جو اس نے سگریٹ کے محفوظ متبادل کو اپنانے کی صورت میں حاصل کی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

عید الفطر سے قبل ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کا امکان

محکمہ موسمیات نے عید الفطر سے قبل ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کا …