google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اداکارہ نرگس کی کردار کشی: 6 یو ٹیوبرز طلب - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

اداکارہ نرگس کی کردار کشی: 6 یو ٹیوبرز طلب

اداکارہ نرگس کی کردار کشی کرنے پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے چھ یو ٹیوبرزکو طلب کرلیا ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم نے چھ یو ٹیوبر کو طلبی کے نوٹس بھجوا دیے ہیں

جن یو ٹیوبرز کو کل طلب کیا گیا ان میں شیراز نثار، شکیل زاہد، زنیرا ماہم، سلمان زبیر، محمد عاطف شامل ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ نرگس نے چند برس قبل انسپکٹر ماجد بشیر سے شادی کی تھی۔ شادی کے بعد اداکارہ نے شوبز کوخیرباد کہہ دیا تھا۔ اداکارہ نرگس کچھ برس سے بیوٹی سیلون چلا رہی ہیں۔ ماجد بشیر اور نرگس کی شادی تقریباً آٹھ برس پہلے ہوئی تھی۔

گذشتہ برس لاہور رنگ نامی چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں نرگس نے کہا تھا کہ انہوں نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے کے بعد اپنے شوہر ماجد بشیر کے مشورے پر ایک بیوٹی سیلون کھول لیا تھا۔

اس انٹرویو کے دوران ان کے شوہر ماجد بشیر نے کہا تھا کہ سات سال قبل شادی سے پہلے میری پہلی شرط یہی تھی کہ میں شوبز کے ساتھ (اگر نرگس شوبر انڈسٹری نہیں چھوڑتیں تو) شادی نہیں کروں گا۔

کینیڈین شہریت رکھنے والی اداکارہ نرگس ماضی میں اس وقت خبروں کی ذینت بنیں جب انہوں نے سنہ 2000 کی دہائی کے اوائل میں متنازع پولیس افسر عابد باکسر پر تشدد کا الزام لگایا تھا۔

اسٹیج اداکارہ نرگس کے ساتھ ان کے تعلقات کی خبریں اور پھر کچھ اختلافات کی بنیاد پر مبینہ طور پر اداکارہ کا سر منڈوانے کا واقعہ مہینوں تک خبروں میں رہا۔

تاہم عابد باکسر نے نرگس پر تشدد کرنے کے الزام کی تردید کی تھی۔

ایک انٹرویو کے دوران نرگس کے ساتھ اپنے افیئر سے متعلق بات کرتے ہوئے عابد باکسر نے کہا تھا کہ جب وہ سبزہ زار تھانے میں بطور ایس ایچ او تعینات تھے تو وہاں نرگس سے ایک تفتیش کے دوران اُن سے پہلی ملاقات ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ ’میں نے نرگس کے بال نہیں منڈوائے تھے مگر ڈانٹا ضرور تھا۔ انسان سے غلطیاں ہو جاتی ہیں۔ اس واقعے پر نرگس اور اپنے گھر والوں سے معافی مانگ چکا ہوں اور سنہ 2002 کے بعد سے میرا نرگس سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔‘

ماضی میں نرگس پر رقص کے دوران مبینہ طور پر فحاشی پھیلانے کا الزام بھی لگا اور ان کی گرفتاری بھی عمل میں آئی تھی۔

تاہم لالی وڈ میں سینکڑوں فلموں اور سٹیج ڈراموں میں کام کرنے والی نرگس نے چند برسوں پہلے شوبر انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …