google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 حنا الطاف کی شادی سے متعلق گفتگو وائرل - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

حنا الطاف کی شادی سے متعلق گفتگو وائرل

پاکستانی اداکارہ اور سابق وی جے حنا الطاف نے حال ہی میں اپنی ذاتی زندگی اور ازدواجی تجربات پر کھل کر بات کی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

حنا الطاف  کئی مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری سے شائقین کے دل جیت چکی ہیں، انہوں نے اپنے حالیہ یوٹیوب ویڈیو میں ایک سوال و جواب کے سیشن کے دوران نوجوانوں لڑکے اور لڑکیوں کو شادی کے متعلق مشورہ دیا ہے۔

حنا الطاف نے کہا کہ شادی کے لیے کوئی ’صحیح عمر‘ نہیں ہوتی اور ہر شخص کو اپنے وقت کے مطابق فیصلہ لینا چاہیے نہ کہ کسی کہ دباؤ میں آکر۔

 ان کا کہنا تھا کہ رشتہ داروں کے دباؤ میں آکر شادی کا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے بلکہ جب آپ کو اپنا ہمسفر مل جائے تب ضرور شادی کرنی چاہیے کیونکہ شادی ایک خوبصورت رشتہ ہے۔

یاد رہے کہ حنا الطاف نے اداکار آغا علی سے شادی کی تھی، تاہم ان کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔

آغا علی نے احمد علی بٹ کے ساتھ ایک پوڈکاسٹ میں اس بات کی تصدیق کی اور بتایا کہ علیحدگی کے باوجود دونوں کے درمیان احترام کا رشتہ قائم ہے۔

علیحدگی کے بعد حنا الطاف نے اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات بھی دوبارہ شروع کر دی ہیں اور وہ ایک نئے ڈرامے ’ہجر‘ میں اداکار عمران عباس کے ساتھ نظر آئیں گی۔

اس کے علاوہ حنا نے ایک مرتبہ پھر یوٹیوب پر ولاگنگ دوبارہ شروع کر دی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …