google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 مریم نواز پنجاب میں ہمیں روکنے کی کوشش کریں گی: علیمہ خان - UrduLead
بدھ , اپریل 2 2025

مریم نواز پنجاب میں ہمیں روکنے کی کوشش کریں گی: علیمہ خان

بانیٔ پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ مریم نواز پنجاب میں غیر آئینی کام کر کے ہمیں روکنے کی کوشش کریں گی۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے حکومت کتنے لوگوں کو گرفتار کرے گی؟ جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا۔

علیمہ خان نے کہا کہ اس احتجاج میں ارکانِ قومی اور صوبائی اسمبلی آگے آگے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اگر اکیلے ڈی چوک پہنچے اور گرفتار بھی ہوئے تو 24 نومبر کو بھی لوگ پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے انکشاف کیا تھا کہ بانیٔ تحریکِ انصاف نے 24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کی کال دے دی ہے۔

اس حوالے سے فیصل چوہدری نے کہا تھا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ 24 نومبر کو احتجاج کا مرکز اسلام آباد ہو گا، احتجاج پاکستان بھر اور پوری دنیا میں ہو گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

علی گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی …