google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 وزارت مذہبی امور کا غیر اخلاقی اور توہین آمیز مواد ہٹانے کیلئے پی ٹی اے کو خط - UrduLead
منگل , اپریل 1 2025

وزارت مذہبی امور کا غیر اخلاقی اور توہین آمیز مواد ہٹانے کیلئے پی ٹی اے کو خط

وزارت مذہبی امور نے سوشل میڈیا پر فحش اور توہین آمیز مواد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو خط لکھ دیاہے ۔

خط میں وزارت مذہبی امور کی جانب سے پی ٹی اے کو سوشل میڈیا پر موجود ایسا مواد جلد ہٹانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

خط میں مزید کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر اخلاق باختہ مواد دیکھنے والوں میں پاکستان صف اوٌل میں شامل ہے،

پی ٹی اے سوشل میڈیا پر اخلاق سوز اور گستاخانہ مواد کی روک تھام کیلئے اقدامات کرے،اخلاق سوز مواد معاشرے پر انتہائی منفی اثرات اور بگاڑ کا باعث بنتا ہے۔

خط میں کہا گیاہے کہ پاکستان  میں غیر اخلاقی مواد دیکھنے کی صورتحال الارمنگ ہے،یہ ہمارے معاشرے اور اخلاقی اقدار کیلیے انتہائی نقصان دہ ہے،

پی ٹی اے کے اقدامات کے باجود بہت سے آن لائن پلیٹ فارمز پر غیر اخلاقی مواد تک رسائی تشویشناک ہے، یہ مواد ہمارے معاشرے اور اقدار کو تباہ کر رہا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پی ٹی آئی کا کوئی بھی رہنما جے آئی ٹی کے روبرو پیش نہیں ہوا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کوئی بھی رہنما سوشل میڈیا منفی پروپیگنڈا کیس …