google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 آسٹریلیا کو ٹی 20 سیریز میں بھی وائٹ واش کریں گے: رضوان - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

آسٹریلیا کو ٹی 20 سیریز میں بھی وائٹ واش کریں گے: رضوان

پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ہمارا ہدف ہے کہ آسٹریلیا کو ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش کریں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے آسٹریلیا سے سیریز جیتنے پر ڈریسنگ روم کی ویڈیو جاری کردی ہے جس میں ہیڈ کوچ جیس گلیسپی ، اسسٹ کوچ اظہر محمود اور کپتان محمد رضوان کو گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں ٹیم نے تمام شعبوں میں بہترین کھیلا پیش کیا، خاص کر بولنگ میں جبکہ اسسٹن کوچ اظہر محمود کا کہنا تھا کہ پوری ٹیم نے ایک ہوکر کھیلا اور جیت کیلئے بہترین عزم دکھایا۔

اس موقع پر کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ پوری ٹیم اوپر سے نیچے تک ایک ہے، کسی نے ہم سے امید نہیں لگائی تھی کہ ہم اتنا اچھا کھیلیں گے۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ اس سیریز سے دیگر ٹیموں نے بھی ہم سے سیکھا ہوگا، ہمارے گول بڑے ہونے چاہیں، ہمارا ٹارگٹ چیمپئنز ٹرافی جیتنا ہے اور اگر اولمپکس میں موقع آیا تو اولمپکس کو گول بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے ہر کھلاڑی کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں کہ کیسے ٹیم کو بہتر کرسکتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا ہدف ہے آسٹریلیا کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کریں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

رواں مالی سال منی بجٹ نہیں لارہے: چیئرمین ایف بی آر

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ …