google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 چیمپئنز ٹرافی پاکستان: ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں، پی سی بی - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

چیمپئنز ٹرافی پاکستان: ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں، پی سی بی

حکومتی ہدایت پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے معاملے پر ڈٹ گیا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارتی ٹیم پاکستان آنے سے انکار نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کو خطرے میں ڈال دیا

بھارتی بورڈ اور آئی سی سی اصرار کررہے ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل اپنائے تاہم بورڈ نے صاف انکار کردیا ہے جبکہ اب تک یو اے ای میں میچز کرانے کے لیے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حکومتی ہدایت پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا، بورڈ نے چیمپئنزٹرافی کے انعقاد کے حوالے سے حکومت کے سخت مؤقف سے آگاہ کردیا۔

پی سی بی نے بھارت کے پاکستان نہ آنے کی ٹھوس وجوہات بھی پوچھ لیں اور ساتھ ہی چیمپئنز ٹرافی بھارت کے بغیر کروانے کی بھی تجویز دے دی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی سی بی نے خط میں واضح کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں، دیگر ٹیمیں پاکستان آسکتی ہیں تو بھارت کو کیا مسئلہ ہے؟

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دیگر ٹیمیں پاکستان آسکتی ہیں تو بھارت کو کیا مسئلہ ہے، بھارت کے بغیر بھی چیمپئنز ٹرافی کرا سکتے ہیں، بھارت کی جگہ کسی اور ٹیم کو بھی بلایا جاسکتا ہے۔

پی سی بی نے حکومتی ہدایت پر پھر باورکرادیا کہ آئی سی سی چیمپئنزٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، بھارتی اصرار پر میچز کا وینیو تبدیل نہیں ہو گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …