google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 9 ویں تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی آصف فضل چوہدری نے جیت لی - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

9 ویں تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی آصف فضل چوہدری نے جیت لی

9 ویں تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کا مقابلہ آصف فضل چوہدری نے جیت لیا۔ آصف فضل چوہدری نے مقررہ فاصلہ 30 کلومیڑ 18 منٹ 3 سیکنڈ میں طے کیا۔

دوسری پوزیشن فیصل شادی خیل نے حاصل کی، انھوں نے مقررہ فاصلہ 18 منٹ 12 سیکنڈ میں فاصلہ طے کیا۔

تیسری پوزیشن صاحبزادہ محمد علی سلطان نے حاصل کی ،انھوں نے مقررہ فاصلہ 18 منٹ 16 سیکنڈ میں طے کیا۔

پری پیئرڈ گاڑیوں کی بی کیٹگری میں پہلی پوزیشن اسد شادی خیل  نے، دوسری پوزیشن ارباز خان  اور تیسری پوزیشن نعمان سر انجام خان نے حاصل کی۔

سی کیٹگری میں پہلی پوزیشن بیورغ مزاری دوسری پوزیشن آصف علی  تیسری پوزیشن ڈاکٹر ثارث نے حاصل کی۔

ڈی کیٹگری میں پہلی پوزیشن میاں شکیل برچنڈی ،دوسری پوزیشن عمر اقبال کانجو تیسری پوزیشن تاج خان مہر نے حاصل کی۔

سٹاک گاڑیوں کے مقابلے میں اے کیٹگری میں پہلی پوزیشن حسن علی مگسی،  دوسری پوزیشن زوہیب حسن،  تیسری پوزیشن سید آصف امام نے حاصل کی۔

بی کیٹگری میں پہلی پوزیشن بسمہ اللّٰہ مگسی،دوسری پوزیشن سلطان محمد بہادر عزیز، تیسری پوزیشن محمد عمر یونس  نے حاصل کی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

حکومت و اپوزیشن میں آج مذاکرات

حکمران اتحاد اور اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی میں مذاکرات کا بریک تھرو آج ہونے …