google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پنجاب شدید دُھند کی لپیٹ میں، موٹرویز بند، فلائٹ آپریشن بھی متاثر - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

پنجاب شدید دُھند کی لپیٹ میں، موٹرویز بند، فلائٹ آپریشن بھی متاثر

پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بھی شدید دُھند کا راج برقرار ہے، حد نگاہ صفر ہونے کے باعث مختلف مقامات پر موٹر ویز کو بند کر دیا گیا ہے۔

موٹر ویز پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حد نگاہ صفر ہونے کے باعث موٹر وے ایم 5 ملتان سے سکھر تک اور لاہور سیالکوٹ سیکشن بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔

موٹر وے حکام نے اسموگ کے باعث ایم 2 لاہور سے بھیرہ تک، ایم 3 کو لاہور سے درخانہ تک اور ایم 4 ملتان سے پنڈی بھٹیاں تک بند کر دی گئی ہیں۔

شدید دُھند کے باعث پنجاب میں فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا ہے، ملتان کی 6 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر ملک بھر میں 34 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں ہیں، جن میں ڈومیسٹک اور بین الاقوامی پروازیں بھی شامل ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …