google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ہانیہ عامرکی اپنی شادی کے حوالے سے اہم بات شیئر - UrduLead
منگل , جنوری 14 2025

ہانیہ عامرکی اپنی شادی کے حوالے سے اہم بات شیئر

پاکستان کی نامور اداکارہ ہانیہ عامر نے شادی کے حوالے مداحوں سے اہم بات شیئر کردی،

اداکارہ نے کہا ہے کہ شادی کے حوالے سے سب کچھ بتاونگی کچھ سیکریٹ نہیں رکھوں گی۔ 

ہانیہ عامر نے کینیڈا میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی مجھے شادی کرنی ہوگی تو سب کو بتادوں گی اور کچھ سیکرٹ نہیں رکھوں گی،

ہانیہ عامر نے کہا کہ سرحدوں پر لگی باڑ عوام کو جدا نہیں کر سکتی اور آپ جس کو دل سے پسند کرتے ہوں اس پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتا۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں غیر ملکی دورے اس لیے کرتی ہوں تاکہ جو لوگ مجھے پسند کرتے ہیں میں ان سے مل سکوں اور مجھے آپ سب سے مل کر خوشی ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کے درمیان رومانوی تعلقات تھے تاہم بعد میں اس جوڑی کا بریک اَپ ہوگیا تھا،

گلوکار عاصم اظہر سے بریک اَپ کے بعد ہانیہ عامر کے مداح اداکارہ کی شادی کے منتظر ہیں کہ وہ کب اور کس سے شادی کریں گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا۔ ایوی ایشن کو دفاع …