اداکار بابر علی،جان ریمبو اور صاحبہ 30 سال بعدڈرامہ سیریل میں اکٹھے ہوگئے۔
بابر علی،صاحبہ اورافضل خان ریمبو نے 1996ء میں ریلیز ہونے والی نامور ہدایت کار سید نور کی سپرہٹ اردو فلم”چور مچائے شور”میں ایک ساتھ کام کیا تھا،
معروف اداکارہ ریشم بھی اس فلم کی کاسٹ میں شامل تھی۔
اب ان تینوں فنکاروں کو اظفر رحمن اورحناالطاف کے ساتھ ڈائریکٹر دانش نواز کی ڈرامہ سیریل میں کاسٹ کیا گیا ہے ۔