google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ژالے سرحدی کی ’گرو جی‘ کی آڈیو پر اداکاری - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

ژالے سرحدی کی ’گرو جی‘ کی آڈیو پر اداکاری

بھارتی روحانی پیشوا ڈاکٹر انرودھا چاریہ عرف گرو جی کی آڈیو پر پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ژالے سرحدی کی اداکاری سوشل میڈیا صارفین کو بھا گئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے حال ہی میں ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں لپ سنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے بھارتی روحانی پیشوا ڈاکٹر انرودھا چاریہ عرف گرو جی کی سوشل میڈیا پر وائرل مزاحیہ ویڈیو پر لپ سنگ کی ہے۔

وائرل ویڈیو میں ایک لڑکی شادی کے لیے لڑکا نہ ملنے کا اپنا غم کچھ یوں بیان کر رہی ہے کہ ’ابھی میں 28 سال کی ہوں، 30 اکتوبر کو 29 سال کی ہو جاؤں گی‘، جس پر گرو جی جلد شادی کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

گرو جی کا مشورہ سن کر لڑکی اپنا دکھ بیان کرتی ہے کہ ’کوئی ملے گا تو شادی کروں گی، آپ کی نظر میں کوئی ہے تو بتا دیں اس سے شادی کر لوں گی‘، لڑکی کی بات سن کر محفل میں بیٹھے ایک لڑکے کی جانب گرو جی اشارہ کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس سے کر لو، جس پر لڑکی شرما جاتی ہے۔

مذکورہ ویڈیو پر پاکستانی اداکارہ کی پرفیکٹ اداؤں کے ساتھ لپ سنگ نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ژالے سرحدی نے گرو جی کی ویڈیو پر لپ سنگ کی ہو، اس سے قبل بھی انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں ایک لڑکی گرو جی سے غصہ کم کرنے کے مشورے طلب کرتی ہے۔

خیال رہے کہ ژالے سرحدی کی مذکورہ دونوں ویڈیوز پر بالترتیب 157 ہزار اور 59.3 ہزار ویوز مل چکے ہیں، جبکہ صارفین بھی ان کی اداؤں کی تعریف کر رہے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …