پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچا تاہم بعد میں منفی ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 117 پوائنٹس کی کمی سے 92 ہزار 841 پر آ گیا۔
کاروبار کے دوران انڈیکس نئی بلند ترین سطح 92 ہزار 966 پر بھی پہنچا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 92 ہزار 304 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
انٹر بینک: ڈالر 277 روپے 90 پیسے کا ہو گیا
ادھر انٹر بینک میں امریکی ڈالر کے بھاؤ میں 6 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے مہنگا ہوکر 277 روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 84 پیسے کا تھا۔