google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 مہوش حیات اور ہنی سنگھ کے گانے کا ٹیزر وائرل - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

مہوش حیات اور ہنی سنگھ کے گانے کا ٹیزر وائرل

مقبول اداکارہ مہوش حیات اور بھارتی ریپر و گلوکار یو یو ہنی سنگھ کے آنے والے گانا کا ٹیزر ریلیز ہوتے ہی وائرل ہوگیا۔

دونوں فنکاروں نے بھارتی میوزک لیبل ٹی سیریز کے بینر تلے بننے والے گانے ’جٹ مکھما‘ میں ایک ساتھ جلوے بکھیرے ہیں۔

مذکورہ گانا ہنی سنگھ کے حال ہی میں ریلیز ہونے والے میوزک ایلبم ’گلوری‘ کا حصہ ہے اور اب مذکورہ ایلبم کے گانے کی ویڈیو کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

جاری کیے گئے ٹیزر میں مہوش حیات کو انتہائی بولڈ انداز میں ہنی سنگھ اور اس کے ساتھیوں کے ہمراہ پرتیعش ہوٹل کے ریڈ کارپٹ پر چلتے دکھایا گیا ہے۔

ٹیزر کو جاری کرتے ہوئے بتایا گیا کہ گانے کو 8 نومبر کو ریلیز کیا جائے گا، گانے میں مہوش حیات کو گلوکار کی محبوبہ کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔

مذکورہ گانے سے مہوش حیات پہلی بار بھارتی میوزک انڈسٹری میں جلوے بکھیریں گی، اس سے قبل وہ امریکی ویب سیریز سمیت دیگر عالمی منصوبوں میں کام کر چکی ہیں۔

مہوش حیات نے اپریل 2024 میں ہی بتا چکی تھیں کہ وہ جلد ہی ہنی سنگھ کے ساتھ گانے میں دکھائی دیں گی۔

ابتدائی طور پر جنوری 2024 میں مہوش حیات اور ہنی سنگھ کی دبئی میں ملاقات کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں، جس پر اداکارہ پر تنقید بھی ہوئی لیکن بعد ازاں اداکارہ نے بھارتی گلوکار کے ساتھ کام کرنے کی تصدیق کی تھی۔

مہوش حیات نے بتایا تھا کہ وہ نہ صرف ہنی سنگھ کے ساتھ گانے میں جلوے بکھیرتی دکھائی دیں گی بلکہ وہ آواز کا جادو بھی جگاتی دکھائی دیں گی لیکن مذکورہ گانے میں وہ صرف جلوے بکھیرتی دکھائی دیں گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …