google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اوپن اے آئی نے گوگل کو چیلنج کر دیا - UrduLead
بدھ , اپریل 2 2025

اوپن اے آئی نے گوگل کو چیلنج کر دیا

چیٹ جی پی ٹی تیار کرنے والی امریکی کمپنی اوپن اے آئی نے اپنے چیٹ بوٹ کو اپ گریڈ کر کے اس میں سرچ انجن کی صلاحیتوں کا اضافہ کر دیا ہے۔

اس حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ نئی اپ گریڈ صارفین کو متعلقہ ویب ذرائع سے براہِ راست رابطہ کر کے معلومات تک تیز اور بر وقت رسائی حاصل کرنے کے قابل بناتی ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ اس نئی اپ گریڈ کے بعد صارفین ایسی معلومات تک بھی رسائی حاصل کر سکتے ہیں جن کے لیے پہلے روایتی سرچ انجن کے استعمال کی ضرورت پڑتی تھی۔

کمپنی کے مطابق چیٹ جی پی ٹی اب مختلف موضوعات کی براہِ راست معلومات فراہم کر سکے گا جن میں موسم کی صورتِ حال، اسٹاک کی قیمتیں، کھیلوں کے اسکور اور دنیا میں ہونے والے بڑے اور اہم واقعات سے متعلق تازہ ترین خبریں شامل ہیں۔

 اوپن اے آئی نے اپنے صارفین کو یہ ساری معلومات فراہم کرنے کے لیے کچھ اداروں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کیے ہیں جن میں فرانس کا ’لی مونڈے‘، جرمنی کا ’ایکسل اسپرنگر‘ اور برطانیہ کے ’فنانشل ٹائمز‘ شامل ہیں۔

اس نئی اپ گریڈ کے بعد اوپن اے آئی کی ویب سائٹ کا نیا انٹر فیس گوگل اور گوگل میپس سے بہت مشابہت رکھتا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پی ٹی آئی کا کوئی بھی رہنما جے آئی ٹی کے روبرو پیش نہیں ہوا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کوئی بھی رہنما سوشل میڈیا منفی پروپیگنڈا کیس …