نیپرا اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی تین روپے ترپن پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پرکل (بدھ) کو سماعت کرے گی-من و عن اضافے کا جی ایس ٹی سمیت بجلی صارفین پر تقریبا چالیس ارب روپے کا ایک اور اضافی بوجھ پڑے گا۔
شہریوں کوبجلی کاایک اور زوردارجھٹکا دینے کی تیاریاں-نیپرا کی جانب سے اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی تین روپے ترپن پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت کرے گی-من وعن اضافےکاجی ایس ٹی سمیت بجلی صارفین پرتقریباچالیس ارب روپےکا اضافی بوجھ پڑے گا-بجلی کی قیمت میں اضافے کی مد میں صارفین سے اضافی وصولیاں دسمبر کے بلز میں کی جائیں گی-بجلی کی قیمت میں اضافےکا اطلاق کےالیکٹرک صارفین پرنہیں ہوگا
Check Also
ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم
پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …