google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 جنسی ہراسگی کیس: رجسٹرار ایئر یونیورسٹی ملازمت سے برخاست - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

جنسی ہراسگی کیس: رجسٹرار ایئر یونیورسٹی ملازمت سے برخاست

جنسی ہراسگی کیس، رجسٹرار ایئر یونیورسٹی عبدالوہاب موتلہ کو ملازمت سے برخاستگی ، دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا،

سزا ورک پلیس ہراسمنٹ قانون 2010 کے تحت سنائی گئی، پانچ لاکھ روپے متاثرہ خاتون اور پانچ لاکھ روپے سرکاری خزانے میں جمع کرانے کا حکم،

ایئر یونیورسٹی کی مجاز اتھارٹی کو 14 دن کے اندر عمل درآمد کرنے کا حکم، ایئر یونیورسٹی سزا پر عملدرآمد کراکر رپورٹ بارہ نومبر کو وفاقی سیکریٹریٹ میں جمع کرانے کی پابند

رجسٹرار ایئر یونیورسٹی عبدالوہاب موتلہ اس وقت برطانیہ میں موجود ہیں

وفاقی محتسب سیکریٹریٹ ایک خودمختار نیم عدالتی قانونی ادارہ ہے جو خواتین کو کام کی جگہ پر ہرسانی سے بچانے کیلیے 2010 میں متعارف کرائے گئے قانون کے تحت قائم کیا گیا تھا، اس ادارے کا بنیادی مقصد افراد کو کام کی جگہ پر ہراسانی سے بچانا ہے

About Aftab Ahmed

Check Also

پنجاب کا کوئی اسکول ونٹر کمیپ نہیں لگائے گا: محکمہ تعلیم

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے اسکولز میں ونٹر کمیپ نہ لگانے کی ہدایات جاری کردیں۔ …