google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 PCB کے دو اہم عہدیداروں کا استعفیٰ - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

PCB کے دو اہم عہدیداروں کا استعفیٰ

پی ایس ایل کے ڈائریکٹر صہیب شیخ اور خواتین کرکٹ کی سربراہ تانیہ ملک نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق دونوں نے اپنے کیریئر میں نئے مواقع کی وجہ سے استعفیٰ دیا ہے۔

صہیب شیخ 2016 سے 2019 تک پی سی بی میں خدمات انجام دے چکے ہیں جبکہ ایک سال قبل انہوں نے دوبارہ پی سی بی جوائن کیا تھا، 

تانیہ ملک اکتوبر 2021 میں پاکستا کرکٹ بورڈ سے وابستہ ہوئی تھیں۔

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ صہیب شیخ اور تانیہ ملک پی سی بی مینجمنٹ ٹیم کے کلیدی ممبر تھے جنہوں نے ادارے کیلئے بامعنی خدمات انجام دیں۔

سلمان نصیر نے کہا کہ صہیب شیخ اس کور ٹیم کا حصہ تھے جس نے 2016 میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کا آغاز کیا اور کامیابی کے ساتھ چار سیزن کی ڈیلیوری کی۔

انہوں نے کہا کہ تانیہ ملک نے پاکستان میں خواتین کی کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے لگن کے ساتھ کام کیا، انکی کوششوں کو آئی سی سی نے بھی تسلیم کیا،

پی سی بی صہیب شیخ اور تانیہ ملک کی محنت، لگن اور شراکت کو سراہتا ہے اور دونوں کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات رکھتا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …