google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 آسٹریلیا میں کبھی نہیں جیتے لیکن تاریخ بدلے گی: کپتان محمد رضوان - UrduLead
بدھ , اپریل 2 2025

آسٹریلیا میں کبھی نہیں جیتے لیکن تاریخ بدلے گی: کپتان محمد رضوان

پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں کبھی نہیں جیتے لیکن ہمیشہ ایسا نہیں ہوتا رہے گا، تاریخ بدلے گی۔

محمد رضوان نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی، بھارت میں ورلڈکپ اور اولمپکس ٹائٹل اُن کے وژن کا حصہ ہیں۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے رضوان کا کہنا تھا کہ بس قوم ڈرے نہیں کہ ہم ہار جائیں گے، مثبت سوچے۔

وائٹ بال فارمیٹ کی کپتانی ملنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کپتانی اعزاز اور ایک چیلنج ہے۔

کبھی کپتانی کی خواہش ظاہر نہیں کی لیکن وہ یہ ذمے داری اچھی طرح نبھائیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے محمد رضوان کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنانے کا اعلان کیا تھا۔ 

واضح رہے کہ وائٹ بال فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم کپتانی سے مستعفی ہوگئے تھے۔ 

About Aftab Ahmed

Check Also

علی گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی …