google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 لاہور پولیس کا آفیشل فیس بک پیج ہیک کرلیا گیا - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

لاہور پولیس کا آفیشل فیس بک پیج ہیک کرلیا گیا

کیپیٹل سٹی پولیس لاہور کے نام سے پیج ہیک کیا گیا، پولیس حکام

FB

لاہور پولیس کا آفیشل فیس بک پیج ’’کیپیٹل سٹی پولیس لاہور‘‘ ہیک کرلیا گیا،  دوسرے پیج سے شہریوں کو آگاہ کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس کا فیس بک آفیشل پیج نامعلوم ہیکرز کی جانب سے ہیک کرلیا گیا، لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے فیس بک پر شہریوں کو آگاہ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق کیپیٹل سٹی پولیس لاہور کے نام سے بنائے گئے لاہور پولیس کے آفیشل فیس بک پیج کو نامعلوم ہیکرز نے ہیک کیا، فیس بک پیج پر موبائل خدمت مراکز کے شیڈول سے آگاہ کیا جاتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کی بھی فیس بک پیج پر تشہیر کی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور پولیس فیس بک انتظامیہ اور پی ٹی اے سے رابطے میں ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

موبائل انٹرنیٹ کی رفتار میں 28 فیصد اضافہ ہوا: پی ٹی اے کا دعویٰ

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن (پی ٹی اے) نے سال 2024 کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے …