google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستان میں غربت کی شرح بڑھ کر 40.5 فیصد - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

پاکستان میں غربت کی شرح بڑھ کر 40.5 فیصد

عالمی بینک نے پاکستان میں رواں سال غربت کی شرح بڑھ کر 40.5فیصد تک جانے کا انکشاف کیا ہے

جبکہ معاشی استحکام کے لیے سیاسی اتفاق رائے اور آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد ضروری قرار دیا ہے ۔

عالمی بینک نے ڈیویلپمنٹ اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کر دی جس میں پاکستان میں سالانہ16لاکھ نئے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع ناکافی قرار دیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 2023میں غربت کی شرح 40.2فیصد تھی، بڑھتی غربت کی وجہ سست معاشی ترقی، بلند مہنگائی اور اجرت میں کمی ہے۔

اگلے سال مالی خسارہ کم ہو کر 7.3فیصد کی سطح پر آجائے گا۔پاکستان میں قرضوں کی شرح اس سال 72.4 فیصد سے 73.8 فیصد تک جانے کا تخمینہ ہے

جبکہ اگلے مالی سال پاکستان کے ذمہ قرض کی شرح مزید بڑھ کر 74.7 فیصد تک جانے کا خدشہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق مقامی کرنسی کی ترسیل 14.2 فیصد سے بڑھ کر 16.1 فیصد تک پہنچ گئی جس کی وجہ سے بھی پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …