google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 فردوس جمال کی فیملی ان کی غیر موجودگی میں زیادہ پرسکون زندگی گزار رہی ہے - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

فردوس جمال کی فیملی ان کی غیر موجودگی میں زیادہ پرسکون زندگی گزار رہی ہے

معروف پاکستانی اداکار فردوس جمال نے حال ہی میں اپنی زندگی کے ایک اہم باب کا انکشاف کیا ہے۔

ڈرامہ وارث، منچلے کا سودا، سائبان شیشے کا، انا اور پیارے افضل جیسے مشہور ڈراموں میں یادگار کردار ادا کرنے والے فردوس جمال نے بتایا کہ دسمبر 2022 میں کینسر کی تشخیص کے بعد صحت یاب ہونے پر انہوں نے اپنی فیملی سے دوری اختیار کرلی ہے۔

فردوس جمال نے کہا، “میں نے اپنی فیملی کو اس لیے چھوڑ دیا کہ انہیں میری وجہ سے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، بچوں کی زندگی میں سکون ہے اور وہ اپنے راستے پر اچھا کر رہے ہیں۔”

اپنے فیصلے کے حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے فردوس جمال نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ان کی فیملی “ان کی غیر موجودگی میں زیادہ پرسکون زندگی گزار رہی ہے۔”

انہوں نے اپنے خیالات پر قائم رہنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا، “میں نے جو محسوس کیا وہ کہا۔ میرے بچے یا دوسرے لوگ اپنے خیالات رکھتے ہوں گے، مگر میں اپنے جذبات اور خیالات کو چھپانے کا عادی نہیں ہوں۔”
 

About Aftab Ahmed

Check Also

حکومت اور پی ٹی آئی کا مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

اکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومتی کمیٹیوں کے درمیان اسپیکر ہاؤس میں ہونے …