google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق دورہ زمبابوے کیلئے بابر اعظم، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیم آسٹریلیا کے خلاف 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی، زمبابوے کے خلاف بھی 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی کے مطابق وائٹ بال فارمیٹ کے لیے پاکستان ٹیم کے کپتان کا اعلان چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کریں گے۔

دورہ آسٹریلیا کے لیے ون ڈے اسکواڈ میں بابر اعظم، عبداللّٰہ شفیق، محمد رضوان، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، عامر جمال، عرفات منہاس، فیصل اکرم، حارث رؤف، کامران غلام، محمد حسنین، حسیب اللّٰہ، محمد عرفان خان اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بابر اعظم، عرفات منہاس، حارث رؤف، حسیب اللّٰہ،  جہانداد خان، عباس آفریدی، محمد رضوان، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، صائم ایوب، سفیان مقیم اور عثمان خان کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …