گوگل کو روسی باشندوں کےذاتی ڈیٹا کی لوکلائزیشن نہ کرنے پرماسکو کی عدالت نے سزا سنائی
روس کی عدالت نے دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کو ملکی صارفین کے ذاتی ڈیٹا کی لوکلائزیشن نہ کرنے پر 15 ملین روبل جرمانہ کر دیا، جوکہ تقریباً ساڑھے 16 لاکھ ڈالر سے زائد بنتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق روس کی عدالت نے ملکی صارفین کے ذاتی ڈیٹا کی لوکلائزیشن نہ کرنے کی وجہ سے انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل کو 15 ملین روبل جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو میں گوگل کے خلاف دائر مقدمے کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران روسی باشندوں کے ذاتی ڈیٹا میں ملک کے نام کو جگہ نہ دینے کی وجہ سے گوگل کی کارروائی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئی کمپنی کو 15 ملین روبل جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
واضح رہے کہ گوگل کی شرکت دار روسی کمپنی بھی مالی ذمہ داریاں پوری نہ کر سکنے کی وجہ سے گزشتہ سال دیوالیہ ہو گئی تھی۔جبکہ گوگل کو ایسی وجوہات کی بنا پر پہلے بھی جرمانے کا سامنا کرنا پڑچکا ہے۔