google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اسٹاک ایکسچینج،نیا ریکارڈ ،100 انڈیکس پہلی بار 90 ہزار کی حد عبور - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

اسٹاک ایکسچینج،نیا ریکارڈ ،100 انڈیکس پہلی بار 90 ہزار کی حد عبور

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان جاری ہے اور جمعہ کو انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے ابتدائی سیشن کے دوران بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس پہلی بار 90 ہزار کی بلند سطح بھی عبور کر گیا۔

دوپہر 12:30 بجے بینچ مارک انڈیکس 1,143.26 پوائنٹس یا 1.29 فیصد اضافے سے 90,089.24 پوائنٹس پر جاپہنچا۔

واضح رہے کہ ایک موقع پر انڈیکس 90,180.51 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا جو اب انٹرا ڈے کی ریکارڈ سطح ہے۔

آٹوموبائل اسمبلرز، کمرشل بینکوں، فرٹیلائزر، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں اور او ایم سیز سمیت انڈیکس ہیوی اسٹاک میں بھرپور خریداری دیکھی گئی۔

او جی ڈی سی، پی پی ایل، ایس ایس جی سی، این بی پی اور ایم ای بی ایل سمیت انڈیکس ہیوی اسٹاک میں مثبت رجحان رہا۔

حالیہ ہفتوں کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں بہتری کا رجحان رہا ہے جس کی وجہ بہتر معاشی اشاریوں اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کے آئندہ اجلاس میں پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی کی توقعات ہیں۔

یاد رہے کہ جمعرات کو بینچ مارک انڈیکس 1,751.45 پوائنٹس یا 2.01 فیصد اضافے سے88,945.99 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …