google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 آئی ٹی ایف سی کا پاکستان کو 3 ارب ڈالرز کموڈٹی فنانسنگ فراہم کرنے کا اعلان - UrduLead
منگل , اپریل 1 2025

آئی ٹی ایف سی کا پاکستان کو 3 ارب ڈالرز کموڈٹی فنانسنگ فراہم کرنے کا اعلان

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن (آئی ٹی ایف سی) کے وفد سے ملاقات کی۔

اس موقع پر انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن نے پاکستان کو 3 سال میں 3 ارب ڈالرز کی کموڈٹی فنانسنگ فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔ 

آئی ٹی ایف سی نے پاکستان کے لیے فوری 269 ملین ڈالرز کی براہِ راست فنانسنگ کا بھی اعلان کیا ہے۔

انٹر نیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن نے پاکستان میں اپنے پورٹ فولیو کو متنوع بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ٹی ایف سی کو حکومت پاکستان کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

اس سے قبل وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے ڈوئچے بینک کی ٹیم سے بھی ملاقات کی تھی۔

وزیرِ خزانہ نے پاکستان کی معاشی صورتِ حال پر ڈوئچے بینک کی ٹیم کو بریفنگ دی تھی۔

محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ فچ اور موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو بہتر کیا ہے۔

وزیرِ خزانہ  نے یہ بھی کہا کہ گرین انٹرنیشنل کیپٹل مارکیٹس تک رسائی کے لیے پائیدار مالیاتی فریم ورک تیار کیا جا رہا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …