google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستان شاہینز ایمرجنگ ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے - UrduLead
بدھ , اپریل 2 2025

پاکستان شاہینز ایمرجنگ ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

ایمرجنگ ایشیا کپ میں پاکستان شاہیںز نے یو اے ای کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

عمان میں کھیلئے گئے آخری گروپ میچ میں پاکستانی شاہینز نے متحدہ عرب امارات کو 114 رنز سے شکست دی۔

پاکستان شاہینز نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر179 رنز بنائے، کپتان محمد حارث 71 اور حیدر علی 32 رنز پر ناٹ آوٹ رہے۔

ہدف کے تعاب میں یو اے ای کی پوری ٹیم 16.3 اوورز میں 65 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، شاہنواز دھانی نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان شاہینز کا سیمی فائنل میں جمعہ کو گروپ اے کی نمبر ون ٹیم سری لنکا سے مقابلہ ہوگا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

علی گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی …