پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی چیئرمین سے ملاقات پر عائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں احتجاجی اور ملک گیر تحریک کی تیاریوں کےلیے ذیلی کمیٹیوں کی تشکیل پر اتفاق کیا گیا۔
اجلاس میں 26ویں آئینی ترمیم چیلنج کرنے کے قانونی امکانات کے جائزے اور لائحہ عمل کی تیاری لیگل کمیٹی کے سپرد کردی گئی۔
پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی نے شوکاز نوٹسز کے اجراء کی توثیق کی ہے۔