google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 آئی ایم ایف کا پاکستان پر اصلاحات کے مستقل نفاذ پر زور - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

آئی ایم ایف کا پاکستان پر اصلاحات کے مستقل نفاذ پر زور

آئی ایم ایف نے پاکستان پر اصلاحات کے مستقل نفاذ پر زور دیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر سیکرٹری خزانہ امداد اللّٰہ بوسال اور گورنر اسٹیٹ بنک آف پاکستان جمیل احمد پر مشتمل پاکستانی وفد نے آئی ایم ایف کے ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر کینجی اوکامورا سے واشنگٹن ڈی سی میں ملاقات کی۔ 

اعلامیہ کے مطابق پاکستانی وفد نے ٹیکس بنیادوں میں وسعت، صوبائی زرعی آمدنی ٹیکس کی وفاقی ٹیکس سے ہم آہنگی، سبسڈیز میں توازن، حکومتی حجم میں کمی اور توانائی کی قیمتوں میں کمی کے ذریعے مالیاتی وسائل میں اضافے کی کوششوں پر بات کی۔ 

ملاقات کے دوران نجی شعبے کی ترقی کی رفتار تیز کرنے اور آئی ایم ایف کے رزلی اینس اور سسٹین ایبلٹی فنڈ کے ذریعے پاکستان میں ماحولیاتی استحکام کی تعمیر اور مالیاتی اور بیرونی شعبے میں پالیسیوں کے تسلسل کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات بھی زیر بحث آئے۔

پاکستانی وفد نے واشنگٹن میں آئی ایم ایف ڈائریکٹر جہاد ازعور سے بھی ملاقات کی اور حال ہی میں منظور 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پر اظہار تشکر کیا۔ آئی ایم ایف ڈائریکٹر جہاد ازعور نے فنڈ پروگرام کے کامیاب آغاز پر پاکستان کو مبارکباد پیش کی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …