چینی ماہرین ماحولیات کے وفد جلد پنجاب کا دورہ کریں گے
پنجاب حکومت نے اسموگ کے تدارک کے لیے چین سے مدد مانگ لی،چینی ماہرین ماحولیات کے وفد جلد پنجاب کا دورہ کریں گے،دس اضلاع میں کل جزوی لاک ڈاون ہوگا۔
لاہورمیں اسموگ کی صورتحال بہتر نہ ہوسکی۔شہر کے مختلف علاقوں میں ائیر کوالٹی انڈکس تین سو سے زائد رہا۔صوبائی دارالحکومت آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں پردوسرے نمبر پر رہا،شہر کے مختلف علاقوں میں ایئرکوالٹی انڈیکس تین سو سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔
فضائی آلودگی کے باعث سانس اور گلے کے مریضوں کی تعداد بھی بڑھنے لگی۔ 24گھنٹوں کےدوران تین ہزار دو دو چھہتر افراد سرکاری اسپتالوں میں پہنچے۔وزیر صحت نے شہریوں سے ہراحتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی ہے۔
وزیر پرائمری ہیلتھڈاکٹر جمال ناصرایم سی ایل کی جانب سے اسموگ کے خاتمے کیلئے پانی کا چھڑکاو بھی جاری ہے۔اسموگ تدارک کے اقدامات کے تحت کل لاہور سمیت دس اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ مارکیٹیں تین بجے کے بعد کھلیں گی۔