ایف بی آر میں آج بڑے پیمانے پر تبادلوںکا امکان ،کراچی میں ان لینڈ کی سینئر افسران کی ٹیم تبدیل کر دی جائے گی،
تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے اپنے دورہ کراچی میں ان لینڈ ریونیو کے بارے میں تفصیلی بریفنگ لی،
ایک جانب انھوں نے ان لینڈ ریونیو کے افسران سے براہ راست ملاقاتیں کیں تو دوسری جانب بزنس کمیونٹی کے چند افراد سے بھی رابطہ کر کے ان لینڈ ریونیو میں ہونے والی کرپشن اور مسائل پر تبادلہ خیال کیا ،
ذرائع کے مطابق چیئر مین ایف بی آر نے ایل ٹی یو میں ہونے والی میٹنگ میں سینئر افسران کو بتا دیا کہ وہ اسلام آباد پہنچنے کے بعد جمعہ یا پیر کو ان لینڈ ریونیو کراچی کی ٹیم تبدیل کر دیں گے
چیئرمین نے بتایا کہ انھوں نے افسران کی کرپشن کے حوالے سے خفیہ ایجنسی کی رپورٹس بھی حاصل کر لی ہیں ان رپورٹس کی روشنی میں بھی کاروائی کی جائے گی ،
انھیں وزیر اعظم نےٹیکس چوری روکنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کی ہے۔