google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پنجاب حکومت کا کل تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

پنجاب حکومت کا کل تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

 پنجاب حکومت نے کل صوبے کے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری اور نجی ادارے جمعہ کو بند رہیں گے، چھٹی کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی سکولز اور کالجز پر ہو گا، صوبہ بھر کی یونیورسٹیز بھی کل بند رہیں گی۔

قبل ازیں پنجاب کی حکومت نے صوبے میں دو دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ہر قسم کے احتجاج، جلوس اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کی تھی۔

محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پابندی کا اطلاق جمعہ 18 اکتوبر سے ہفتہ 19 اکتوبر تک ہوگا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ …