google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 مداح لڑکی نے بھاگتے ہوئے اہلیہ کے سامنے گلے لگایا: سمیع خان - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

مداح لڑکی نے بھاگتے ہوئے اہلیہ کے سامنے گلے لگایا: سمیع خان

مقبول اداکار سمیع خان نے انکشاف کیا ہےکہ ایک بار مداح لڑکی نے انہیں جذبات میں آکر ان کی اہلیہ کے سامنے ہی گلے لگالیا تھا، جس پر ان کی شامت ہوئی۔

سمیع خان نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام ’مذاق رات‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا تعلق پنجاب کے شہر میاں والی ہے اور ان سے قبل ان کے خاندان کا کوئی بھی شخص شوبز انڈسٹری کا حصہ نہیں تھا۔

ان کے مطابق کالج کے زمانے میں انہیں اداکاری کرنے کا موقع ملا اور وہ والد سے جھوٹ بول کر اداکاری کرنے جایا کرتے تھے۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ شادی سے قبل ان کے معاشقے رہے لیکن وہ ایک وقت میں صرف ایک ہی شخص سے محبت کرتے تھے، کبھی انہوں نے بیک وقت دو افراد کے ساتھ محبت نہیں کی۔

سمیع خان کا کہنا تھا کہ ہر انسان کو مختلف افراد سے محبت ہو سکتی ہے اور ہر کسی سے محبت کا اپنا تعلق ہوتا ہے، محبت صرف جنس مخالف کے شخص سے نہیں ہوتی۔

اپنے ساتھ پیش آنے والے دلچسپ واقعے کا ذکر کرتے ہوئے سمیع خان نے انکشاف کیا کہ کچھ سال قبل ایک مداح لڑکی نے انہیں اہلیہ کے سامنے ہی گلے لگا لیا تھا۔

اداکار نے بتایا کہ لاہور میں ایک جگہ وہ اپنے بھانجے اور اہلیہ کے ہمراہ گئے، جہاں ایک لڑکی نے گاڑی سے دیکھتے ہوئے انہیں دور سے آواز دی اور ان کے پاس دوڑتی ہوئی آئیں۔

سمیع خان کے مطابق لڑکی نے ادھر دیکھا نہ ادھر دیکھا اور دوڑتے ہوئے انہیں گلے لگالیا، جس پر وہ بھی حیران رہ گئے۔

انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی مداح لڑکی نے انہیں گلے لگایا، عین اسی موقع پر ان کی اہلیہ نے ان کی جانب دیکھا اور ان کے پاس آکر ان کی شامت کرنے لگیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ اہلیہ نے غصے سے پوچھا کہ یہ کیا تھا اور پھر ان کےجواب پر اہلیہ نے انہیں مزید غصے میں آکر کہا کہ اگر وہ لڑکی کچھ اور کہتی تو وہ بھی کرتے؟

سمیع خان کے مطابق وہ اہلیہ کی سخت باتیں سن کر خاموش ہوگئے اور اہلیہ نے انہیں سختی سے وارننگ دی کہ آئندہ پھر کبھی ایسا نہیں ہونا چاہیے اور اگر ایسا ہوا تو اچھا نہیں ہوگا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …