google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بانیٔ پی ٹی آئی چانسلر آکسفورڈ یونیورسٹی کے امیدواروں کی فہرست سے باہر - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

بانیٔ پی ٹی آئی چانسلر آکسفورڈ یونیورسٹی کے امیدواروں کی فہرست سے باہر

بانیٔ پی ٹی آئی کا آکسفورڈ یونیورسٹی کا چانسلر بننے کا خواب، خواب ہی رہ گیا۔

ان کا نام یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ امیدواروں کی فہرست میں شامل ہی نہیں کیا گیا۔

آکسفورڈ یونیورسٹی نے چانسلر کے انتخاب کے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والی فہرست میں بانیٔ پی ٹی آئی کا نام شامل نہیں ہے۔

چانسلر کا عہدہ روایتی اور علامتی نوعیت کا ہوتا ہے اور اس انتخاب میں نمایاں شخصیات حصہ لے رہی ہیں۔ 

خیال رہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے 40 امیدواروں نے اپلائی کیا تھا، جن میں سے 38 امیدواروں کا نام یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں شامل ہے۔ ان میں 12 سے 13 امیدوار پاکستانی نژاد ہیں۔

امیدواروں میں برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی کے سابق وزیرِ اعظم بورس جانسن، مشہور برطانوی آرکیٹیکٹ سر نورمن فوسٹر اور معروف وکیل بیرسٹر پیٹر کریگ شامل ہیں۔

نئے چانسلر کے انتخاب کے لیے آن لائن ووٹنگ کے پہلے مرحلے کا آغاز 18 اکتوبر سے ہوگا، ووٹنگ کے ذریعے سب سے زائد ووٹ لینے والے 5 امیدوار اگلے مرحلے میں جائیں گے۔

ووٹنگ کے دوسرے مرحلے کا آغاز 18 نومبر سے ہوگا۔ یونیورسٹی نے چانسلر بننے کی فہرست میں شامل امیدواروں کے بیانات بھی ویب سائٹ شائع کردیئے۔

یہاں یہ واضح رہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیت پر رائے کےلیے معروف برطانوی قانونی فرم میٹرکس چیمبرز سے رابطہ کیا تھا۔

لندن کے سینئر قانون دان ہیوساؤتھی کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی آکسفورڈ یونیورسٹی کے ضوابط کے مطابق چانسلر شپ کے اہل نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی مجرمانہ سزا پانے کے سبب یونیورسٹی کی چانسلر شپ کے عہدے کے لیے اہل نہیں رہے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …